The Wayback Machine - https://web.archive.org/web/20221130085357/https://www.independenturdu.com/node/121976

راولپنڈی ٹیسٹ: بین سٹوکس سمیت انگلینڈ کے کئی کھلاڑی بیمار

ٹیم کے ترجمان ڈینی روبن نے بیماری کی اصل نوعیت اور متاثرہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی۔ 

Image

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس 29 نومبر 2022 کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل تربیتی سیشن کے دوران (اے ایف پی)

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس سمیت متعدد کھلاڑی17 سال بعد اس ملک میں اپنے پہلے میچ سے قبل تندرست محسوس نہیں کر رہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹد پریس (اے پی) کے مطابق انگلینڈ کے صرف پانچ کھلاڑی ہیری بروک، زیک کرولی، کیٹن جیننگز، اولی پوپ اور جو روٹ بدھ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کرنے آئے جبکہ سکواڈ کے باقی ارکان ہوٹل میں ہی رہے۔

ٹیم کے ترجمان ڈینی روبن نے بیماری کی اصل نوعیت اور متاثرہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی۔ 

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بیمار کھلاڑیوں کو ’آرام کرنے کے لیے ہوٹل میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی جو روٹ نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کے ٹیم کے کچھ کھلاڑی انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ کل میدان میں موجود ہوں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

بین سٹوکس کی عدم موجودگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ایک دن کے لیے ملتوی کرنا پڑی اور اب یہ تقریب جمعرات (یکم دسمبر) کو پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹاس سے قبل ہوگی۔

انگلینڈ نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے۔

مہمان ٹیم نے راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں تین ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے آخری بار 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ