مندرجات کا رخ کریں

چاول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Image
چاول کے بیج

چاول اوریزا سٹایوا نامی پودے کا ایک دالیہ بیج ہے جو گھاس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ توانائی کا بڑا ذریعہ ہے اور عالم انسانی میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی غذا ہے، خاص طور پر مشرقی، جنوبی، جنوب مغربی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مکئی کے بعد دنیا میں دوسری عظیم پیداواری فصل کی حیثیت رکھتا ہے۔

چونکہ مکئی کی پیداوار انسانی استعمال کی بجائے کئی دوسرے مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے اس لیے ایک اندازے کے مطابق چاول انسانی خوراکی ضروریات اور توانائی کے حصول میں سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ انسان اپنی تمام تر توانائی کی ضروریات کا پانچواں حصہ چاول سے پورا کرتے ہیں۔

افریقا میں یہ روایتی خوراکی پودے کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی بنیاد پر خوراکی کمی، خوراکی ضرورت اور دیہی علاقوں کی ترقی میں چاول کو کلیدی کردار عطا ہوا ہے۔ اسی نظریہ کی بنیاد پر چند سال سے افریقہ میں بڑے پیمانے پر چاول کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

چاول عام طور پر سال میں ایک بار کاشت کیا جاتا ہے۔ چاول کا پودا اپنی قسم اور مٹی کی خاصیت کی بنیاد پر 1 سے 1 اعشاریہ 8 میٹر بلند ہو سکتا ہے۔

چاول کی پیداوار ان ممالک میں زیادہ منافع بخش ثابت ہوتی ہے جہاں افرادی قوت سستی اور سالانہ بارشوں کا تناسب زیادہ ہو۔ افرادی قوت اور پانی اس کی دو بنیادی ضروریات ہیں جو انتہائی لاگت کی حامل ہیں۔ گو چاول جنوبی ایشیاء اور افریقا کی مقامی پیداوار ہے لیکن یہ کہیں بھی اگایا جا سکتا ہے۔ صدیوں سے جاری اس پر تحقیق اور تجارت نے اسے عالمی اہمیت دلائی ہے اور یہ تقریباً دنیا میں پہچانا اور استعمال کیا جاتا ہے۔

روایتی طریقہ کاشت میں چاول کے کھیتوں میں بڑے پیمانے پر آبپاشی کی جاتی ہے جس کے بعد اس کی پنیری کاشت ہوتی ہے۔ سادہ ترین طریقوں میں اس کی کاشت کے دوران پانی کی فراہمی اور طریقہ کاشت نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ جنگلی بوٹیوں اور کیڑوں کے حملوں سے بچاؤ کے لیے بھی بعض اقدامات نہایت اہم ہیں۔

پیداوار اور تجارت

[ترمیم]
چوٹی کے بیس چاول کی پیداوار والے ممالک—2012
(ملین میٹرک ٹن)[1]
Image چین204.3
Image بھارت152.6
Image انڈونیشیا69.0
Image ویت نام43.7
Image تھائی لینڈ37.8
Image بنگلہ دیش33.9
Image میانمار33.0
Image فلپائن18.0
Image برازیل11.5
Image جاپان10.7
Image پاکستان9.4
Image کمبوڈیا9.3
Image ریاستہائے متحدہ9.0
Image جنوبی کوریا6.4
Image مصر5.9
Image نیپال5.1
Image نائیجیریا4.8
Image مڈغاسکر4.0
Image سری لنکا3.8
Image لاؤس3.5
ماخذ: ادارہ برائے خوراک و زراعت

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی ربط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. fao.org (FAOSTAT)۔ "Countries by commodity (Rice, paddy)"۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 11، 2014 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |تاریخ رسائی= (معاونت)