اساسیہ
ظاہری ہیئت
پھپھوند (فنجائی) کی ایک ترقی یافتہ کلاس بے سیڈیو مائی سیٹس (Basidiomycetes) میں جنسی تولیدی ساخت کو اساسیہ (انگریزی: Basidium بیسیڈیم) کہتے ہیں۔ اس پھپھوند کی مشہور انواع مشروم اور پف بال (Puffballs) ہیں۔ ہر پھپھوند (فنگس) گرتے ہوئے آنسوؤں کی شکل کے سینکڑوں اساسیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ ہر اساسیے میں چار اسپور ہوتے ہیں۔ ایک بار جب اسپور اساسیے میں سے نکل جاتے ہیں تو پھپھوند کی زندگی ختم ہو جاتی ہے۔ ان میں سے ہر اسپور نیا فنگس پیدا کر سکتا ہے۔